Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرے گھر کے راستے میں اپنا مزار دیکھا

By: SUNDER KHAN

تھا بے بسی کا عالم تجھے بے شمار دیکھا
تیرے گھر کے راستے میں یوں اپنا مزار دیکھا

پھر کیوں کریں گلہ ھم تجھ سے ہی بے رخی کا
محبت میں چوٹ کھائی تو یہ کاروبار دیکھا

میں رات کی سیاھی چہرے پہ بانٹ لونگا
اپنے ہی عکس میں پھر تجھے بار بار دیکھا

دروازے پہ تیرے ھم نے خوں کے دئیے جلائے
یوں دل کے ہاتھوں خود کو پھر بے قرار دیکھا

پچھلے پہر سے جاگی آنکھیں سلا سکے نہ
بستر کی ہر شکن میں تیرا انتظار دیکھا

وہ چاند کی روشنی کا کھڑکی سے لوٹ جانا
ھر اک کرن کو ھم نے یوں بے قرار دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore