Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ شاعر لکھتا جب تک اشعار رہے گا

By: NEHAL GILL

جب تک تری یادوں کاخمار رہے گا
مجھے جانِ جاں تجھ سے پیار رہے گا

تری راہوں سے نہ میں کہی جاؤں گا
ترا عاشق تری راہ میں خوار رہے گا

تُم آؤ یا نہ آؤ یہ تمہاری مرضی
مجھے آخری دم تک ترا انتظار رہے گا

مایوس نہ ہو نگے ترے عشق میں ہم
مجھے تجھ پے ہمیشہ ہی اعتبار رہے گا

میں جانتا ہوں کہ تری یادوں کے سنگ
میرا خوشیوں سے جاناں تکرار رہے گا

تجھ جیسے صحرا کی پیاس بجھانے کے لئے
نگاہ و دل میرا جاناں ! اشکبار رہے گا

میں بے شک اُجڑ جاؤں ترے عشق میں
نہال ؔ آباد ہمیشہ عشق کا دیار رہے گا

کومل پَری کوئی خاص نام یاد رہے گا
یہ شاعر لکھتا جب تک اشعار رہے گا

میں رہوں یا نہ رہوں اِس جہاں میں
نہالؔ نام عاشقوں میں شمار رہے گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore