By: dr.zahid Sheikh
زمیں پہ پیر نہیں سر پہ آسمان نہیں
میں جس جہان میں ہوں وہ ترا جہان نہیں
رہائی جسم کے زنداں سے مل گئی مجھ کو
بدن تھا فانی رہی اس میں کوئی جان نہیں
کسی مقام پہ کرتا نہیں بسیرا کہ اب
ہے لامکان مرا گھر کوئی مکان نہیں
نظر کی حد سے گزر کے پہنچ گیا ہوں یہاں
نہ ڈھونڈ پاؤ گے میرا کوئی نشان نہیں
اڑان ہے مری محفوظ اڑتا پھرتا ہوں
کسی بھی پل مجھے خوف صیادگان نہیں
کوئی بھی شے نہیں مستور کائنات کی اب
کوئی بھی پردہ نگاہوں کے درمیان نہیں
خلا کی وسعتوں سے میں نکل گیا زاہد
یہاں نظام ہے کچھ اور وہ زمان نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?