By: saba hassan
خوب سودا ھوا اب کے
میرے دکھوں کا تیری خوشبو سے
تیری چاھت کی خوشبو نے خوب سمیٹا مجھے
وصلء یار کے بعد
نہ جانے کیوں؟؟؟؟
میں تو لوٹ آئی تھی
کب کی اپنی اداس دنیا میں
لیکن میرے خاب سبھی نامکمل
تیرےشانوں پہ بکھرے رہ گئے
بے بسی کی طاقتیں تجھ سے لپٹ کر
مجھ تک پہنچنا رہ گئیں
تیری خوشبو نے میرے ھر دکھ کو
سمو لیا خود میں
چھوڑ کر تجھ کو بھت دکھ سے چلی تھی
غمء ھجراں کی طرف
گلاب غموں کو دل میں بسا کر
موسمء خزاں کی طرح
بعدءوصل ھجرمیں جب ٹوٹ کر بکھرنا چاھا
تیری خوشبو نے مجھے باندھ دیا
کامل خوش کُن تعبیروں کا سہارا اور
تیری چاھت کا لمس دے کر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?