By: muhammad nawaz
جی چاہتا ہے پھر وہ مدینے کی زمیں ہو
اور ذوق لطافت میں جھکی اپنی جبیں ہو
یوں سایہ ء گنبد میں فناؤں کو چراؤں
سینے پہ ہاتھ رکھوں تو دھڑکن نہ کہیں ہو
اے ذرہ ء خاشاک مدینہ تیرے قرباں
جنت سے اتارا ہوا تم ایک نگیں ہو
جس آنکھ نے دیکھا ہے در روضہ احمد
اس آنکھ سے بڑھ کر کوئی اب کون حسیں ہو
ا ے ظرف محبت ذرا پوچھو تو ادب سے
تم ارض مدینہ ہو کہ فردوس بریں ہو
اس در سے صدا پاتی ہے راہ قبولیت
اس باب پہ نازاں نہ کیوں جبریل امیں ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?