By: farah ejaz
روحانیت کا پرچار
تو ہندو بھی کرتے ہیں
ان کے بھی سادھو دنیا تیاگ
جنگلوں میں پھرتے ہیں
زرد رنگت ان کے پنڈتوں کی پسند
ملنگ بھی یہی لبادہ اوڑھے رہتے ہیں
اسلام تو میانہ روی کا درس دیتا ہے
رسول اللہ کی زندگی
بہترین نمونہ ہے
اس سے ہٹ کر زندگی
فریب ہے
دھوکہ ہے
اپنوں سے تیاگ
اپنے دین میں تو منع ہے
حقوق سب کے ہوں پورے
یہی قرآن درس دیتا ہے
الہام شیاطین کا بچھایا جال ہے
یہ دور فتنوں سے بھرا پڑا ہے
ایے میں ایک ہی ہتھیار
ہم سب کو اللہ نے دیا ہے
رسول اللہ کی اتباع میں ہی
اپنی بقاء ہے۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?