By: UA
کیا بھول گئے سب باتوں کو
تم اپنے سارے وعدوں کو
اس دل میں تمہاری یادیں ہیں
مجھے یاد وہ ساری باتیں ہیں
کب تک تم سے دور رہوں
اور ملنے سے مجبور رہوں
بس کچھ دن کی یہ دوری ہے
بس تھوڑی سی مجبوری ہے
کچھ اپنے دل کو سمجھانا
خوش رہنا تم نہ گھبرانا
میں تم بن جی نہ پاؤں گی
دل کو کیسے سمجھاؤں گی
کب دل کو یقیں دلاؤ گے
یوں کب تک آزماؤ گے
اپنا دل تم پہ نثار کروں
اور کیسے اعتبار کروں
کٹ جائیں گے یہ دن بھی
آئیں گے بہاروں کے دن بھی
پورا اپنا سپنا ہوگا
آباد جہاں اپنا ہوگا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?