Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عذابِ الٰہی

By: ماہم طاہر

خاموش کوئی پیغام آنے والا ہے
کچھ رنج و الم ساتھ لانے والا ہے

یہاں سوکھے پتوں کو گرا دیا جاتا ہے اور
موسمِ خزاں خواب میں بہار سجانے والا ہے

جو داستان سن کر آنکھیں کبھی نم ہوتی تھیں
آج وہی داستانِ درد سناکے وہ ہنسانے والا ہے

دیکھ کر جسے پستی پہ نظر نہیں جاتی تھی
آج اُن نظروں سے خود ہی خود کو گرانے والا ہے

ابر تو گزر ہی گئے ہیں فضا سے تقریباً
ہوا کا رُخ بھی اب بدلنے والا ہے

کوئی سمت صاف ظاہر نہیں ہے جہاں میں
یہ اندھیرا کسی طوفان کی خبر سنانے والا ہے

بہت خفا ہیں پہاڑ پتھر زمین ہم سے
ساحل بھی اپنا جوش اب دکھانے والا ہے

ہر سمت ظاہر ہے بے نوری کا عالم
آج خدابھی رحمت کا ہاتھ اٹھانے والا ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore