By: Prof Niamat Ali Murtazai
محبت بنائے محل تاج جیسے
محبت میں گذرے ہیں کل آج جیسے
محبت ہی امبر ،محبت ہی دھرتی
محبت سے شبنم گلوں پر ہے گرتی
محبت حرم ہے، محبت دھرم ہے
محبت کی ہر سو ہی نظرِ کرم ہے
محبت وصل ہے، محبت جدائی
کبھی راز دل کا، کبھی یہ دھائی
محبت ہی آنسو، محبت تبسم
کبھی جانِ ہستی، کبھی یہ نرا سم
محبت بہاروں کی روحِ رواں ہے
کبھی یہ پپیہے کی آہ وفغاں ہے
محبت قصیدہ، محبت غزل ہے
کبھی نوحہ غم کا ، کبھی یہ ہزل ہے
محبت ہی قہقہہ، ہی آہیں
گل و خار رکھیں محبت کی راہیں
محبت پرندے کی چونچ کا دنکا
محبت شجر پر رہائش کا تنکا
محبت خدا ہے، محبت خدائی
محبت نہیں تو نہیں مرتضائیؔ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?