By: Fazlul Hasan
عشق کی تھیں حسین راتوں میں
جگ کے گزریں جو ان سے باتوں میں
کھل کے اظہار جس کا کر نہ سکے
کہہ گئے آج باتوں باتوں میں
دل نے کھائیں جو ان کی چالوں سے
لطف آتا تھا ایسی ماتوں میں
قبر پر میری کرتے رہتے ہیں
شمع روشن وہ شب براتوں میں
کہتی ہیں ہاتھ کی لکیریں حسن
ہے نصیب اپنا ان کے ہاتھوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?