By: lost Soul
یہ سامنے کوئی میرے جیسا ہے کہ میں ہوں
آئینہ میری آنکھ کا دھوکہ ہے کہ میں ہوں
اے صاحبِ شب! تجھ سے مجھے پو چھنا یہ ہے
ہمراہ میرے اندھیرا ہے کہ میں ہوں
اے خو فزدہ شخص! میرے پاس چلا آ
قسمت تیری اچھی ہے یہ اچھا ہے کہ میں ہوں
کھلتی ہی نہیں مجھ پہ حقیقت میری اپنی
عاصم میرے اندر کوئی مجھ سا ہے کہ میں ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?