Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یوں نہ دیکھو پیار سے، ہم بہت ترسائے ہوئے ہیں

By: تسلیم احمد دانی

یوں نہ دیکھو پیار سے، ہم بہت ترسائے ہوئے ہیں
لبوں پہ مسکراہٹ ،اآنسو پلکوں تک آئے ہوئے ہیں

تم نے اپنا کے ہم کو، بڑا احسان کیا ہے ہم پر
ورنہ ہم تو جاناں، زمانے بھر کے ٹھکرائے ہوئے ہیں

تیری محبت کو جو پایا ،تو لو جیت گئے ہم بھی
ورنہ ہر میدان میں ہم تو شکست ہی کھائے ہوئے ہیں

تم بھی ستاؤ گے اب ہمیں ؟ خیر کوئی بات نہیں
تم سے کیا گلہ ہم تو ہر شخص کے ستائے ہوئے ہیں

تم نے کہا تھا نا دانی،کہ تم بن جی نہیں سکتے
اسی اک بات پہ جاناں!آج تک ہم اترائے ہوئے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore