By: Gulzareen Pasha Zareen
موسم نے بدلی کروٹ اور چھا گئیں گھٹائیں
کانوں میں آ رہی ہیں مسحور کن صدائیں
دلبر کو ڈھونڈتی ہیں بے تاب یہ نگاہیں
مذاج کا تلاطم اب بن گیا ادائیں۔۔۔۔۔
مد ہوش کر رہی پیں ٹھنڈی سی یہ ہوائیں
اے صبا صنم سے کہہ دو ایسے میں لوٹ آئیں
جذبات میں عجب اک ہلچل سی ہو رہی ہے
پھر آج کیوں طبیعت بے کل سی ہو رہی ہے
تنہائی میں جوانی مہمل سی ہو رہی ہے
گجروں سے سج گئی ہیں سکھیوں کی آج باہیں
مد ہوش کر رہی ہیں ٹھنڈی سی یہ ہوائیں
اے صبا صنم سے کہہ دو ایسے میں لوٹ آئیں
باغوں پہ چھائی رونق اور پڑ گئے ہیں جھولے
صد حیف اب بھی پنچھی رستہ ہیں گھرکا بھولے
اے کاش اب تو آ کر زلفوں کو کوئی چھو لے
زریں کے چمن میں خوشیاں پھر عود آئیں
مد ہوش کر رہی ہیں ٹھنڈی سی یہ ہوائیں
اے صبا صنم سے کہہ دو ایسے میں لوٹ آئیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?