By: Hassan Kayani
نعت رسول کریم صل الله علیہ وآلہ وسلم
دے گئی راحت قلب چاہت حضور کی
لے جائے گی خلد میں نسبت حضور کی
دے گئی درس انصاف عدالت حضور کی
پار کر گئی بیڑہ زندگی کا الفت حضور کی
دے گئی حوصلہ ءجہاد شجاعت حضور کی
کر گئی ویراں سارے عالم کو رحلت حضور کی
سکھا گئی صبر جمیل جراءت حضور کی
دے گئی درس امانت دیانت حضور کی
کر گئی بندہ پروری جود و سخاوت حضور کی
بخش گئی نئی زندگی صداقت حضور کی
مل گیا حضور اکرم کو محبوب یزداں کا مقام
بن گئی یادگار رفیق اعلی سے ملاقات حضور کی
ھر چند عصیاں سے دامن ھے آلودہ اے حسن
پھربھی بن گئی ھے ڈھارس شفاعت حضور کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?