Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

By: zain shakeel

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا
اب میں ہر بات پہ حیران نہیں ہو سکتا

یوں مجھے چھوڑ کے ہر روز چلے جاتے ہو
جیسے میرا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا

اب تو مدت سے کوئی خواب نہیں آنکھوں میں
اس طرح سے کوئی ویران نہیں ہو سکتا

تیری صورت سے اجالا ہے مری دنیا میں
اب میں راہوں سے پریشان نہیں ہو سکتا

ایک ہی شخص رگ و جاں میں سمایا ہوا ہے
ہر کوئی شخص مری جان نہیں ہو سکتا

زین وہ شخص مری یاد میں رونے والا
میرے ہر درد سے انجان نہیں ہو سکتا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore