Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خود بھی صیاد امتحان میں ہے

By: امن چاند پوری

خود بھی صیاد امتحان میں ہے
ایک ہی تیر اب کمان میں ہے

دھوپ اب آ گئی منڈیروں پر
صبح کا شور میرے کان میں ہے

دن مرا ڈھل گیا تو غم کیسا
دھوپ اب بھی بہت سی لان میں ہے

اس کو مجھ پر یقیں نہیں ہوتا
جانے وہ کون سے گمان میں ہے

آسماں کی طرف ہے اس کی نظر
جو بھی اب عمر کی ڈھلان میں ہیں

جو مکیں تھا کبھی مرے دل کا
آج کل غیر کے مکان میں ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore