Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جانے کیوں جان کر انجان بنا بیٹھا ہے وہ

By: محمد مسعود

جانے کیوں جان کر انجان بنا بیٹھا ہے وہ
اتنا خاموش کہ بے جان بنا بیٹھا ہے وہ

معصوم تھا جب میں نے اُسے دیکھا تھا
آج جو وقت کا شیطان بنا بیٹھا ہے وہ

مجھ سے دور سہی پھر بھی قریب ہے کتنا
دل کے ایوان میں مہمان بنا بیٹھا ہے وہ

اِس کو فرصت کہاں حال دل پوچھے میرا
رفتہ رفتہ میری جان بنا بیٹھا ہے وہ

بھول جاؤں اِسے یہ ممکن ہی کہاں ہے
میرے درد کی پہچان بنا بیٹھا ہے وہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore