By: Azra Naz
تری جفاؤں کا آخر حِساب ہونا ہی تھا
رفاقتوں کو تو اِک دِن عذاب ہونا ہی تھا
زمانے بھر کی ملامت کی ذد میں کیوں آیٔ ؟
کلی کو کھِل کے کبھی تو گلاب ہونا ہی تھا
جفا سے اپنی ہمیں تم نے کر دیا برباد
تمہارے ہاتھوں مقدر خراب ہونا ہی تھا
تمہاری بزم میں تم سے سوال کیا کرتے
کہ جانتے تھے ہمیں لا جواب ہونا ہی تھا
میں تیرے سحر سے بچ کر نکل نہ سکتی تھی
تجھے ضرور مرا اِنتخاب ہونا ہی تھا
یقین کچے گھڑے پر کیا تھا سوہنی نے
سو ایک دِن اسے رزقِ چناب ہونا ہی تھا
کتابِ دِل وہ پڑھے جا رہے تھے مدت سے
کبھی تو ختم محبت کا باب ہونا ہی تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?