By: m.asghar mirpuri
آپ کی محبت سے ہم محروم ہو نہیں سکتے
انسان ہیں فرشتوں کی طرح معصوم ہو نہیں سکتے
جب تک نہ کرے کوئی ہم سے اظہار محبت
ہمیں کسی دل کے بھید معلوم ہو نہیں سکتے
ایک بار کہا تھا خداراہ اتنے ستم نہ ڈھاؤ
پیار سے بولے آپ اتنے مظلوم ہو نہیں سکتے
باتوں ہی باتوں میں وہ میرا دل توڑ دیتے ہیں
برے الفاظ کے کبھی اچھے مفہوم ہو نہیں سکتے
ہر سوال کا پل بھر میں جواب چاہیے انہیں
اصغر کے پاس اتنے علوم ہو نہیں سکتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?