Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مسیحا ڈھونڈو

By: ام بلال ریاض

روح ہوگئ ھے بیمار مسلمانوں کی کوئ مسیحا ڈھونڈو
پھیل گئی ھے یہ بیماری پورے جسم میں کوئ مسیحا ڈھونڈو

حرص و ہوس مال و متاع ریا کاری
بڑھ رہی ھے تیزی سے بیماری کوئ مسیحا ڈھونڈو

کوشش ھے تو جسم فانی کو بچانے کی ساری
بڑہ نہ جائے بلڈپریشر، ھو نہ شوگر کی بیماری کوئ مسیحا ڈھونڈو

دنیاوی مستقبل کیلئے بچوں کی کرتے ھیں تیاری
شب وروز بس اسی میں انکی ھو رھی ھے خواری کوئ مسیحا ڈھونڈو

اصل زندگی کا نہ انھیں خوف ھے نہ پریشانی
جبکہ کتنی میتیں اپنے ھاتھوں سے انھوں نے ھیں قبر میں اتاریں کوئ مسیحا ڈھونڈو

فکر ھے بعد مرنے کی گھر والوں کے لیے کچھ کمالیں
نہیں فکر ھے تو انکو اور خود کو عزاب سے بچالیں
کوئ مسیحا ڈھونڈو

سب کے یہی مسئلے ھیں اور اسی پر روتے نظر آتے ھیں
دن رات انکے اسی میں گزر جاتے ھیں کوئ مسیحا ڈھونڈو

ان بیچاروں کو اپنی اس بیماری کا پتہ بھی نہیں ھے
مرض بڑھتا جارہا ھے اور دوا بھی نہیں ھے کوئ مسیحا ڈھونڈو

شب وروز کے ایام سے بھی یہ نصیحت نہیں لیتے
سب اچھا ھوجائےاس دنیا میں اسی کیلئے ھیں جیتےکوئ مسیحا ڈھونڈو

کاش کے موت کے بعد کیلئے یہیں کرلیں تیاری
کیا انتظاراسکا ھےجب جاں حلق میں آجاے گی تمھاری کوئ مسیحا ڈھونڈو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore