By: Mubeen Nisar
خداۓعزوجل فرماتاہےاحزاب میں
مومنو درود پڑھو محمد کی جناب میں
ایمان و دین مکمل نہیں نام محمد کے بغیر
لکھا ہواہے یہ خدا کی کتاب میں
نار جہنم سے پاۓ گا نجات وە
درود احمد جو ہوگا اسکے حساب میں
طاقت گفتار ہے تو درود پڑھ
دیدار محمد ملے گا خواب میں
خدا بھی درود بھیجتاہے فرشتےبھی
لکھا ہے یہ سورت احزاب میں
اذان میں بھی درود نماز میں بھی
شامل نہ ہو کیوں زندگی کے نصاب میں
خالی ہاتھ نہ جا بندے تو دنیا سے
درود مصطفی لے جا اسباب میں
تشنگی تیری سیراب ہو جاۓ گی
پیش کر درود ساقئ کوثر کی جناب میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?