By: M.ASGHAR MIRPURI
زندگی گزر رہی ہے بڑی شان سے
سلامت لوٹ آیا ہوں ہرامتحان سے
زیست کہ سمندر میں بڑےبھنورتھے
میں گبھرایا نہیں ہوں کسی طوفان سے
بھلے دنوں میں سبھی دوست بن جاتےہیں
جب براوقت ہو تو ہو جاتے ہیں انجان سے
وہ جو میرےدل میں چوری گھس آیا ہے
اس نے کوئی ساز باز کی ہو گی دربان سے
جس کی خاطر اصغرگلشن سجائے رکھتا ہے
اب وہ شخص گزرتا نہیں میرےگلستان سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?