By: صاحبزادہ محمد شاہ میر مغل
رفعتِ ذکرِ شاہِ زمن دیکھیے
نور سے ضوفشاں ہے چمن دیکھیے
سو گیا پڑھتے پڑھتے درود و سلام
اپنے بندے کی آقا لگن دیکھیے
بھیجئیے کچھ ہوا شہرِ طیبہ سے پھر
اس ہوا میں بہت ہے گھٹن دیکھیے
جب لیا نامِ احمد زباں سے تو پھر
جھٹ سے اتری مری سب تھکن دیکھیے
نعت پڑھنے لگا جب سے سرکار کی
مشک سے ہے معطر دَہن دیکھیے
کیجئے بس ادا نامِ مشکل کشا
پھر منافق کے منہ پر جلن دیکھیے
کر دیا زیر دشمن کو پل بھر میں ہی
زورِ بازوئے خیبر شکن دیکھیے
چشمِ سرکار کے ہی سبب شاہ میر
بن گیا ہے جی رشکِ چمن دیکھیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?