By: Muhammad Siddique Prihar
منتظر دید کے خیرالانام ہم بھی ہیں
بیٹھے راہوں میں سرعام ہم بھی ہیں
پوچھے گا اعمال خدا کہہ دیں گے
تیرے محبوب کے غلام ہم بھی ہیں
دکھاؤ ابوجہل ہمیں معوذاور معاذبولے
لئے ہوئے تلواریں بے نیام ہم بھی ہیں
نوازتے ہو آمد سے چاہنے والوں کو
سجاتے محفلیں صبح وشام ہم بھی ہیں
دھل جائیں گے داغ زندگی کے سبھی
کرم برسے مبتلائے آلام ہم بھی ہیں
فرشتو ایک تم ہی نہیں تمہارے ساتھ
پیش کرتے درود وسلام ہم بھی ہیں
آسمانوں پر فرشتے بولے مقتدیوں میں ترے
اے نبیوں کے امام ہم بھی ہیں
سنا کے نعتِ رسول محشر میں صدیقؔ
کہیں گے صاحبِ انعام ہم بھی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?