By: m.asghar mirpuri
کبھی خود کو میری محبت میں بھلا کر دیکھ
میرے پیارمیں کتنی گہرائی ہے آ آزماکردیکھ
ہمارے درمیاں دشمنی کی دیوار اچھی نہیں
ایک بار تو مجھے اپنا دوست بنا کر دیکھ
محبت کرنے والوں سے نفرت نہیں کرتے
کبھی تو بھی میری جانب مسکراکردیکھ
مجھ پہ جوروجفا کی بجلیاں گرانے والے
میرے پیار میں کبھی غم کھا کر دیکھ
جدائی میں کس کرب سےگزررہا ہوں
اپنے اس دیوانے کی حالت آ کر دیکھ
دنیا کےسب رنج والم دور ہوجاہیں گے
اصغر کو اپنے دل میں بسا کر دیکھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?