Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کس چیز پر اکڑتا ہے انسان

By: Rose anmol

کس چیز پر اکڑتا ہے انسان
کیا اپنی ہی حقیقت سے غافل ہوگیا انسان

کیوں اس دنیا کے خطر اپنی ابدی زندگی کو بھول گیا انسان
جان لں روز محشر اللہ کے سامنے جوابدہ ہوگا انسان

چند روز کی اسائش کے خطر
حلال وحرام میں فرق کرنا بھول گیا انسان

یہ امیری وغیریبی کی باتیں کیوں کرنے لگا ہے انسان
وہ نوازنے کو اۓ تو نواز دےزمانے کو کیا جانتا نہیں انسان

یہ حسن کے پیچھے کیوں بھاگنے لگا ہے انسان اگر
باطن خوبصورت نہ ہوظاہری خوبصورتی کااچارڈالےگا انسان

اتنی اونچی ناک کیوں رکھتاہےکیوں مٹی سےگھبراتا ہے انسان
کیا بھول گیا مٹی سے بنا ہے مٹی میں ہی مل جاتا ہے انسان

فرقہ فرقہ کرکے فرقہ واریت کا گیت گا رہا ہے انسان
کیوں انسان کو ہی انسان کا دشمن بنا رہا ہے انسان

یہ برینڈیڈ برینڈیڈ کیوں کرنے لگا ہے انسان
کفن کا تو کوئ برینڈ نہیں ہوتا پھر بھی اسے پہنتا ہے انسان
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore