By: muhammad nawaz
تمہاری آنکھ میں اک جھلملاتا راز آیا
سنا ہے رات کو خوابوں میں پھر نواز آیا
ڈھونڈ کر لائی ہے آوارگی تمہارا نقش
جنوں کے حصے میں لو آج ارتکاز آیا
ہے جس میں صرف خیالوں کی ایک کوزہ گری
اے جان ایسی محبت سے میں تو باز آیا
چھین کر تجھ سے تیرا دل تجھی کو سونپے گا
چلو کہ آج مقابل کرشمہ ساز آیا
جبین شوق کو رکھتا ہوں ترے قدموں میں
میں ہو کے جنت و دوزخ سے بے نیاز آیا
حجاب اٹھنے لگے بزم میں اعلان ہوا
نظر اٹھا اے حقیقت ترا مجاز آیا
کبھی رچی تھی جس میں زندگی کی شہنائی
وہ لمحہ آج دبے پاؤں بے آواز آیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?