By: farah ejaz
اکثر ایسا ہوتا تھا
ان کھٹی میٹھی کھٹ پٹ میں
کسی کو روٹھنا
تو کسی کو منانا ہوتا تھا
بچپن کے دن بھولے سے نہیں بھلا پاتا کوئی
وہ نکڑ کی دکان سے
کوکا کولا کی بوتل کے لئے
امی کے آگے بسورنا ہوتا تھا
پولکا آئیسکریم اور اگلو کی کون
کی خاطر اچھے بچے بن جاتے تھے
وہ روز نت نئی شرارتیں کرنا
پھر دادی کی گھرکیا بھی کھاتے تھے
ہم بچے تھے شریر
پر سب کی آنکھ کا تارا تھے
بچپن کی یادیں ہوا ہوئیں
بے فکری کے دن بھی
سب خواب ہوئے
پر بھولے سے جب یاد کا دروازہ کھلتا ہے
من پھر سے بچہ بن جاتا ہے
ہمکنے لگتا ہے وہی سب کچھ کر گزرنے کو
جو اب یادِ ماضی کا حصہ ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?