Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سر جھکانےکی عادت نہیں ہے

By: MIS

سر جھکانےکی عادت نہیں ہے
آنسو بہانے کی عادت نہیں ہے

ہم کھو گئے توپچھتاؤگے بہت
ہماری لوٹ آنے کی عادت نہیں ہے

تیرے در پہ محبت کے سوالی بن جاتے
لیکن ہاتھ پھیلانے کی عادت نہیں ہے

تیری یادیں عزیز ہیں بہت
مگر وقت گنوانے کی عادت نہیں ہے

تم سخت دل نکلے,کیا گلہ کریں ہم
شکوہ دل لب پہ لانے کی عادت نہیں ہے

بدعا بھی کیا کریں حق میں تمہارے
ہمیں تو دل بھی دکھانے کی عادت نہیں ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore