Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نورہدایت

By: Muhammad Siddique Prihar

سب سے افضل سب سے اکمل سب سے اعلیٰ ہمارانبی ہے
تاریک دلوں میں تاریک راہوں میں نورہدایت اجالاہمارانبی ہے
مانگتے ہوکیوں اوردرسے مل رہا ہے اسی گھرسے
اپناہویاغیرکوئی سب کودینے والا ہمارانبی ہے
آمدسے جن کی یثرب مدینہ بنامشک وعنبرسے بہترپسینہ بنا
اللہ نے سایہ جن کابنایا نہیں ایسانرالاہمارانبی ہے
خالق اورمخلوق کا محبوب ہے دیداربھی آپ کامطلوب ہے
حشرمیں بھی کرے گاراضی جنہیں حق تعالیٰ ہمارانبی ہے
ظلمتوں کی تاریکی تھی چھائی ہوئی انسانیت بھی اس کی ستائی ہوئی
جہنم کے گڑھوں سے اسے جس نے ہے نکالاہمارانبی ہے
سب کے حاجت رواہیں آقاکرتے سب کابھلاہیں آقا
کرتاہے سیراب سینکڑوں برکت سے جن کی ایک پیالا ہمارانبی ہے
فرش تاعرش جن کے چرچے دونوں جہاں میں ان کے تذکرے
رب نے ہے بنائی شان جن کی بلندوبالا ہمارانبی ہے
سکھائے جس نے آداب زندگی کے پڑھائے انسانیت کونصاب زندگی کے
بھولے بھٹکے ہوؤں کو جس نے تہذیب میں ڈھالا ہمارانبی ہے
مل رہی ہیں جن کی نعمتیں بہت بلند ہیں ان کی رفعتیں
پل رہے ہیں صدقے جن کے ہے جس نے پالا ہمارانبی ہے
دیکھیے رب کے حفاظتی اقدام جناب دیکھ نہ پائے دشمن رسالت مآب
بنا ہے غارپرجن کے لیے مکڑی نے جالا ہمارانبی ہے
آسراء ہیں بیکسوں،مجبوروں، لاچاروں کے دکھیوں،بیماروں ،غم کے ماروں کے
گرتے ہوؤں کوصدیقؔ جس نے ہمیشہ ہے سنبھالا ہمارا نبی ہے۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore