By: وشمہ خان وشمہ
دیکھے تھے تیرے اور ہی کچھ خواب آج کل
آنکھوں میں تونے بھر دیا سیلاب آج کل
رہتی ہیں دن کے ماتھے پہ سورج کی شوخیاں
اور رات کو ستائے ہے مہتاب آج کل
مجھ کو غموں کی بھیڑ نے رست میں لے لیا
کھلتا نہیں ہے زندگی کا باب آج کل
پہلے ہی عاشقی کے کنارے سے دور ہوں
ہونے کو ناو ہے مری غرقاب آج کل
پہلے تو اس نے پیار سے دیکھا کبھی نہ تھا
کیوں میری طرح ہورہا بیتاب آج کل
یہ رات ہے تو یاد کی پرچھائیاں بھی ہیں
آنکھوں میں تیرے پیار کا ہے خواب آج کل
رکھا ہے مجھ کو وشمہ جی ایسے نصیب نے
جیسے ہو کوئی مایئ ء بے آب آج کل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?