By: Bushra Babar
اے خدا مجھے اپنے نبی کا عشق و ذوق دے دے تو
دل ویران ہے کب سےکہ یہ بستی ہی خالی ہے
اسے اپنے نبی کے ذکر سے معمور کر دے تو
کہ یہ خالی تڑپتا ہے, ادھر ادھر بھٹکتا ہے
یہ دل بنجر زمیں کی مانند ہوا جا رہا ہے کیوں
اسے اک بار پھر یاد نبی سے آباد کر دے تو
بہت عرصہ ہوا جیسےبہت ہی دور ہوں ان سے
مجھے اک خواب میں ان کی جھلک ہی بس دیکھادے تو
نہیں ہوں قابل اس کے میں,یہ خوب جانتی ہوں میں
پر اتنا بھی جانتی ہوں میں کہ کتنا رحیم و کریم ہے تو
یہ دل بے چین کب سے ہے,بڑی ہی بے سکونی ہے
اسے بس راحتیں عشق محمد کی ہی بخش دے تو
اور جاؤں ان کے در پر جب,تو اتنا کہہ سکوں گی میں
میں عاشق محمد ہوں,غلامی نبی میں ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?