By: Haboor
جب چھوٹے ھوتے تھے کتنا روتے ھوتے تھے
دن و رات ،صبح و شام بس سو تے ھوتے تھے
کھانا ،پینا،سونا کھلونوں کی باتیں کرنا
جس کام سے روکے جانا اس کام کو ہی کرنا
کسی نصیحت پر نہ اپنے کان دھرنا
اپنی پسند سب یہی کام ھوتے تھے
آزاد پرندوں کی طرح ہم گھوما کرتے تھے
صبح سے نکلے شام میں گھر لوٹا کرتے تھے
رات کے کھانے میں ڈانٹ بھی کھایا کرتے تھے
لوگوں کو ستا کر دل بہلایا کرتے تھے
کتنے اچھے لمحے تھے، غم خوشیوں میں بند تھے
جب چھوتی موتی شے کیلئے روٹھ جایا کرتے تھے
کچھ پتلے پتنگ جیسے کچھ موٹے ھوتے تھے
کسی کی بکھری بکھری زلفیں،کوئی منہ نہ دھوتے تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?