By: Khan Muhammad Imran - Emron Mano
کبھی سہا ہی نہیں، تُو نے ہجراں کا عذاب
تیری محبت میں وہ شدت ہی نہیں
جو محسوس کرے لُطفِ وصل، کربِ فراق
تیرے جذبوں میں حرارت ہی نہیں
تُو نے نہ چاہ کے بھی چاہا ہے ہمیں
ہم چاہ کر بھی تُجھے پا نہ سکے
رُوح میں نہ اُترسکے، جاں میں نہ سماسکے
تیری ہے راہ الگ، اپنی الگ
تیری منزل ہے کدھر اپنی کدھر
پھر کیوں رستہ اِک اپنایا ہے
کیوں نہ چلیں اپنے رستے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?