Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ جو لوگوں نے نئی بات بنائی ہوئی ہے

By: zain shakeel

یہ جو لوگوں نے نئی بات بنائی ہوئی ہے
کون کہتا ہے تری مجھ سے جدائی ہوئی ہے

میں نہ کہتا تھا میں آنکھیں بھی پڑھا کرتا ہوں
تو نے اک بات کہیں مجھ سے چھپائی ہوئی ہے

لوگ آتے ہیں مرے گھر کی زیارت کرنے
میں نے تصویر تری گھر میں لگائی ہوئی ہے

یہ جو غم ہے نا ترے ہجر کا بکھرا ہوا غم
ہم نے اس غم سے پرے کٹیا بسائی ہوئی ہے

یہ جو ہر بات بتاتی ہیں ہوائیں تجھ کو
میں نے ہر بات ہواؤں کو سنائی ہوئی ہے

میں اکیلا تو نہیں تیرا تصور ہے یہاں
اور کمرے میں اداسی بھی بلائی ہوئی ہے

ہم کہاں وقت کے شاہوں سے تھے بکنے والے
تیری حسرت ہمیں بازار میں لائی ہوئی ہے

میں تو پہلے ہی کبھی زین نہیں تھا اپنا
اس کے جانے سے تو ہر چیز پرائی ہوئی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore