By: NEHAL INAYAT GILL
مانا کہ میری ڈور ہے ترے ہاتھ میں
کیا یونہی نچائے گا تو مجھے حیات میں
اگرچہ میں ترا ہوں تو میری بھی سن
کیوں حکم ہوتا ہے ترا ہر بات میں
مانا کہ تری ایجاد ہے وجود آدم کا
غلام بنا رکھا ہے تو نے ہمیں کائنات میں
بنا کے اشرف المحلوقات مجھے بھیج دیا
مگر نہ دیا کچھ میرے اختیارات میں
نہ کوئی شکوہ ہوتا تری کارسازی سے
اگر جان نہ ڈالتا تو میرے جذبات میں
سارے دن کی مشکت کی مہ پی پی کے
سو جاتا ہوں مدہوش ہو کے رات میں
خدایا! کر دینا معاف اِس گستاخی کو
گر نہالؔ کی الجھنیں شامل ہیں شکایات میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?