Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سکوں

By: Arif Shaikh Arif

مہ کدوں میں نہ سکوں ہے نہ ہی بت خانوں میں
دل کو سمجھانے کی منزل کہیں ویرانوں میں

آکے چپ چاپ سے یوں پیار کے لمحوں کے لئے
کتنے جذبات کے آنسو میری پلکوں کے لئے
اپنے اظہار کی طاقت میرے لفظوں کے لئے

تیری باتوں میں کہاں دم تیرے افسانوں میں
مہ کدوں میں نہ سکوں ہے نہ ہی بت خانوں میں

اپنے اشعار سے کچھ گیت لکھا کرتے ہیں
جا کے ساحل پہ کبھی سیپ چُنا کرتے ہیں
ہو ضرورت تو یہ دل تھام لیا کرتے ہیں

زیست کا لمبا سفر ہے تیرے دیوانوں میں
مہ کدوں میں نہ سکوں ہے نہ ہی بت خانوں میں

مثلِ شمع کا سر شام ہی جل جانے سے
جُھلسے پروانوں کے دل غم سے کچل جانے سے
ابر عارف کا نظروں سے چھلک جانے سے

تیرے شعلوں میں کہاں دم تیرے پروانوں میں
مہ کدوں میں نہ سکوں ہے نہ ہی بت خانوں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore