By: UA
برا کیا ہے کہ اچھا کیا ہے
نہیں سوچا یہ میں نے کیا کِیا ہے
میری تنہائیاں سہم گئی ہیں
مجھے محفل نے یوں تنہا کیا ہے
مجھے شہرت سے ڈر لگنے لگا ہے
اسی شہرت نے تو رسوا کیا ہے
ہم اپنے راستے پہ چل رہے تھے
ہمیں کس نے بھلا گمراہ کیا ہے
نماز عشق کی ادائیگی کو
بارھا ہم نے ہی قضا کیا ہے
خدارا معاف کر دینا خطائیں
جرم ہم نے یہ بارھا کیا ہے
مجھے عظمٰی ندامت ہو رہی ہے
کہ میں نے خود کو بےپردہ کیا ہے
برا کیا ہے کہ اچھا کیا ہے
نہیں سوچا یہ میں نے کیا کِیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?