By: Mohammad Sadiq Mushwani
فقرے جو چند ادا کئے شاید ادھار تھے
ورنہ تو لب پہ منتظر قصے ہزار تھے
پھولوں کو چھولیا تو کئی خار چھب گئے
ایک دو نہیں رقیب میرے بے شمار تھے
اڑتے ہوئے طاہر کو جو دیکھا سمجھ گئے
اپنے کئیں پہ اس کے محو انتظار تھے
تنگ دست جو ہوئے تو پھر تنہائیاں ملیں
ورنہ تو ہر محفل میں بھی اپنے کچھ یار تھے
روٹھا تھا میں یونہی مگر وہ چھوڑ کر چلے
صادق خبر نہ تھی وہ اتنے بے قرار تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?