Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آج آسماں پر ستارے بہت زیادہ ہیں

By: Mian Amar

 آج آسماں پر ستارے بہت زیادہ ہیں
جس طرح زخم ہمارے بہت زیادہ ہیں

تیرے چہرے سے نظر ہٹتی نہیں ورنہ
دیکھنے کو نظارے بہت زیادہ ہیں

کوئی ہم سا ڈھونڈ کے لاؤ تو جا نیں
مانا عاشق تمہارے بہت زیادہ ہیں

ہر بار ہی نشانہ خطا ہو گیا ورنہ
لوگوں نے تیر مارے بہت زیادہ ہیں

رات کا بھی کوئی اک پہر گزار کبھی
تیرے ساتھ دن گزارے بہت زیادہ ہیں

ذرا دیکھ بھال کر قدم رکھنا امر
راہِ عشق میں شرارے بہت زیادہ ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore