Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آس پاس کہیں تم دکھائی نہیں دیتے

By: Mubeen Nisar

‏ آس پاس کہیں تم دکھائی نہیں دیتے
کہیں دور سے بھی سنائی نہیں دیتے

شام شفق پھیل جاتی ہے آسماں پر
کیوں مجھے تم دست حنائی نہیں دیتے

فاصلے بھی اب قربتوں جیسے ہیں
اک لمحہ بھی مجھے تنہائی نہیں دیتے

میری آرزو کی منزل جانے کدھر ہے
‏تجھ تک رستے بھی سجائی نہیں دیتے

گہری دھند سی چھائی ہے آسماں پر
قسمت کےستارے بھی دکھائی نہیں دیتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore