By: کنول نوید
مجھے اِتنا کہنا تھا
مجھے اِتنا کہنا تھا
موقع ایک صفائی کا
قید سے رہائی کا
مجھے بھی ملنا چاہیے نا
پھر فیصلہ صادر کر کے
جہاں چاہے چلے جانا
مجھے اِتنا کہنا تھا
میں جلدی جلدی نہیں کہہ پاتی
کہ الفاظ کے انتخاب میں
سوالوں کے جواب میں
مجھے وقت لگتا ہے
مگر اس سے اگر سمجھ جاو
فرد جرم عائد نہیں ہوتا
ثابت شائد نہیں ہوتا
کہ میں مجرم ہوں
مجھے اِتنا کہنا تھا
مگر میں نہ کہہ پائی
کوئی بھی نہیں کہہ پاتا
جس سے غلطی ہوتی ہے
محبت سی زمانے میں
مزا خوب اُٹھاتے ہیں
لوگ پھر مزا ستانے میں
وہ پھر خوموش رہتا ہے
دل ہی دل میں کہتا ہے
مجھے اِتنا کہنا تھا
مجھے اِتنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?