Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دل کے اچھے ہیں، یہی بات ہے مشہور بہت

By: Anwar Kazimi

 اِ ن حسیں آ نکھوں نے رکھا مجھے مخمو ر بہت
ہے میری تشنہ لبی آ پ کی مشکو ر بہت

د یکھ سکتے نہیں ہم آپ کی بھیگی پلکیں
چلیے ہم مان گئے آ پ تھے مجبو ر بہت

ہم ہی نا کام محبت کا سبب ہیں یارو
پیار کے ہم نے بنا رکھے تھے دستور بہت

تھی یہ تقد یر کی خو بی کہ ر ہا میر ا چا ند
کبھی نز د یک بہت ا ور کبھی دوُ ر بہت

یہ الگ بات برا حال ہو ا ہے د ل کا
دل کے اچھے ہیں ، یہی بات ہے مشہور بہت

عشقِ بے پروا کہیں اور چلا جا ئے گا
جسکو رہنا ہے رہے حسنُ پہ مٕغر و ر بہت

دلِ وحشی کہیں سینے میں چھپا بیٹھا ہے
زخم سے چوُ ر بہت ، خو ن میں محصو ر بہت

ا پنے ارمانو ں کی دنیا سے نکل کر د یکھو
خو اہشیں دل میں ہمارے بھی ہیں مستور بہت
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore