Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خود نظر سے گرا لیا میں نے

By: وشمہ خان وشمہ

اپنا قد یوں بڑھا لیا میں نے
خود نظر سے گرا لیا میں نے

چاند تاروں پہ ڈال کر نظریں
اپنا آنگن سجا لیا میں نے

ساری دنیا کو اک طرف رکھ کر
تجھ کو اپنا بنا لیا میں نے

تم جو آئے تو غم کے کانٹوں سے
اپنا دامن چھڑا لیا میں نے

اور حسرت نہیں وفا کی مجھے
پیار اتنا کما لیا میں نے

سارا کھویا ہوا مقام اپنا
دین و دنیا سے پا لیا میں نے

وہ نہ آئے تو ایک دن وشمہ
زہر ہجرت کا کھا لیا میں نے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore