By: Hafeez Javed
میں آگے بڑھا تھا، وہ پیچھے ہٹا تھا
میں پیچھے ہٹا تھا، وہ آگے بڑھا تھا
اسے غور سے جب میں تکتا تھا
ٹکر ٹکر وہ مجھے پھر تکتا تھا
میں اس کو پکڑنے جب لگتا تھا
وہ آگے آگے بھاگنے لگتا تھا
آج میں بھی بہت اداس تھا
مجھ سے شاید وہ ناراض تھا
گھٹاؤں کو آج اس نے بلایا
بادلوں میں چہرہ اپنا چھپایا
اب نہ ستاؤں گا، آ جا میرے چاند
تجھ کو مناؤں گا، آ جا میرے چاند
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?