By: wasif uz zaman katib
مختصر سا تعارف ہے ہمارا اے دنیا والو
اہلِ محبت ہیں خدارا پہچان لو ہمیں
ہمارے ہاں تو محبت بانٹی جاتی ہے ہر وقت
اپنے شہر کا حال بھی سناؤ ہمیں
اس قدر ہنر سیکھ لیا ہے ہم نے
کانٹے کو پھول میں بدل کے دیں گے تمھیں
مثالیں دے کہ امن کی وادی کی ہر روز
یاد کرتی ہے دنیا دن رات ہمیں
لفظ نفرت جیسے ناپید سا ہوگیا ہو
محبت کے ذکر سے ملتی نہیں فرصت ہمیں
خورشید ہی وہ چمکا کہ قسمت ہی بدل گئی
اندھیروں میں رہ کر بھی محبّت مل گئی ہمیں
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ بھی نہیں لکھا کاتب
اپنے ہاتھوں سے لکھنا اپنی قسمت آ گیا ہے ہمیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?