By: H.M. Salman Amin
سوچتا ہوں کیوں وہ میری زندگی میں آیا تھا
ٹھکرانا ہی تھا اس نے تو نجانے کیوں اپنایا تھا
تھی انا اُس کو عزیز میری محبّت سے بھی زیادہ
اس نے تو میرے پیا ر کو کھیل بنایا تھا
معلوم نہیں کس بات گھمنڈ اسے اپنے اوپر تھا
اس نے نے مجھے معمولی سی بات پہ ٹھکرایا تھا
کہاں ملے گا کوئی اُس کو هم سا چاہنے والا
یہی سوچ کے ہم نے ان کو بہت سمجھایا تھا
اُس نے مجھے چھوڑ کے اپنی ضد کو بچایا تھا
یقیناً خدا نے میرے لیے کوئی بہتر راستہ بنایا تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?