Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اقرا

By: دانشور

خلوت کے کچھ لمحات چاہتا ہوں
زندگی سے کچھ پل ادھار چاہتا ہوں

کسی کی خاطر میں سوچ و بچار چاہتا ہوں
اب مَیں مجھے نہیں، اسے بار بار چاہتا ہوں

جو دیکھے تو ہر شے میں مَیں دِکھوں
تڑپے میری دید کو، میں وہ نگاہ چاہتا ہوں

وہ جو میرے ہر غم کو غلط کر دے
ایسی کسی ہستی کا ساتھ چاہتا ہوں

لذت سے جس کے باقی کوئی کسر نہ رہے
میں زندگی سے وہ توشہِ بے مثال چاہتا ہوں

خالی پن کو میرے وہ برابر بھر دے
میں وہ یار، کردار، گفتار ایک ساتھ چاہتا ہوں

تنقید کی بوچھاڑ میں جو تڑپ اٹھے
بے زبانی میں مَیں وہ زبان چاہتا ہوں

سمجھے، تو سمجھ جائے الٹے لفظوں کو میرے
مَیں دوستوں میں کسی دوست کو بے پناہ چاہتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore