By: اسد جھنڈیر
پیار کے انجام سے ڈراتا کیوں ھے؟؟
پیار کرتا ھے جب تو گھبراتا کیوں ھے؟
جان سے جانا کوئی ضروری تو نہیں
عشق میں آخر اقدام اٹھاتا کیوں ھے؟
تم کو بھی پیار ھے بے پناہ ہم سے
صاف ظاہر ھے چہرے سے چھپاتا کیوں ھے؟
دیکھو سر محفل ہمارا ذکر کر کے
آپ اپنے تماشہ خود بناتاا کیوں ھے؟
دل کی تختی پر ہمارا نام لکھ کر کے
عدو کے کہنے پر پھر مٹاتا کیوں ھے؟
کیوں گلے لگتا ھے بار بار عدو کے؟
جاں بوجھ کر دل ہمارا جلاتا کیوں ھے؟
جب اسے کوئی نہین اپنی پرواہ تو پھر
زمانے کے ظلم سے ہمیں بچاتا کیوں ھے؟
واں خدا خیر کرے اسد یار کی طرف
آج نہ جانے دل اتنا گھبراتا کیوں ھے؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?