By: dr.zahid Sheikh
بڑی دور رہنے والے آؤ قریب میرے
آؤ جگا دو آ کے سوئے نصیب میرے
تمھیں کیا خبر ہے تم کو کتنا میں چاہتا ہوں
ہر لمحہ ہر جگہ بس تم کو ہی سوچتا ہوں
اب تک جو کہہ سکا نہ سن لو مجیب میرے
بڑی دور رہنے والے آؤ قریب میرے
مجھے کوئی حق نہیں ہے تم پر یہ میں نے مانا
لیکن ذرا سی دیر کو سن لو مرا فسانہ
پھر چاہے تم بنو یا نہ بنو حبیب میرے
بڑی دور رہنے والے آؤ قریب میرے
مری زندگی میں کچھ بھی غم کے سوا نہیں ہے
اور پیار کرنے والا کوئی ملا نہیں ہے
رہے عمر بھر مقدر بھی بڑے عجیب میرے
بڑی دور رہنے والے آؤ قریب میرے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?